دو ماہ بعد عہدے کی دوسری مدت پوری ہونے پر وعدے کے مطابق ریٹائر ہو جاؤں گا: آرمی چیف

Oct 05, 2022 | 09:58:AM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے اور اسی طرح رہنا چاہتے ہیں
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دو ماہ بعد عہدے کی دوسری مدت پوری ہونے پر اپنے وعدے کے مطابق ریٹائر ہو جاؤں گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے اور اسی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے قوم کو یاد دلایا کہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے گی۔

خیال رہے آرمی چیف نے پہلے ظہرانے کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے غیر رسمی باتیں بھی کیں۔ واضح رہے آرمی چیف دو ماہ میں اپنی دوسری تین سالہ مدت پوری کرنے جا رہے ہیں۔