ثناء یوسف قتل کیس؛ گواہان پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی )ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی،وکیل صفائی کی جانب سے آج بھی گواہان پر جرح نہ کی گئی۔
وکیل سردارقدیرنے کہاکہ کیس کو طول دینے کیلئے جرح سے گریز کیا جا رہا ہے،وکیل صفائی نے کہاکہ آئندہ سماعت پر گواہان پر جرح مکمل کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:10ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ،انتظامات مکمل،افتتاح کل ہوگا
عدالت نے ملزم کے وکیل کو 11 نومبر کو گواہوں پر جرح کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔