10ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ،انتظامات مکمل،افتتاح کل ہوگا

Nov 05, 2025 | 12:59:PM
10ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ،انتظامات مکمل،افتتاح کل ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامربھٹی)10ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی میزبانی کے لیے انتظامات مکمل ہوگئے۔
مڈ پوائنٹ چوبارہ میں ڈی سی لیہ امیرا بیدار کل 12 بجے تھل میلے کا افتتاح کریں گی،سٹیج پرفارمنس ،کبڈی،نیزہ بازی ،والی بال،کشتیاں اور کیٹل شو پروگرام کا حصہ ہے۔
تھل میلہ کے لئے پنڈال، سٹالز، ثقافتی ہٹ، ٹوائلٹس بلاک اور سکیورٹی انتظامات مکمل  کرلئے گئے ہیں۔
 ڈپٹی کمشنر امیرابیدارکاکہناہے کہ  جیپ ریلی اور میلے کے شائقین کے لیے تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،عوام کے لیے معیاری اشیائے خوردونوش پر مشتمل فوڈ سٹریٹ بھی قائم کر دی ہے،عوام کو خوبصورت، پرکشش اور دیدہ زیب سٹالز دیکھنے کو ملیں گے،فیملیز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،ایونٹ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات  مکمل کرلئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی متنازعہ ٹویٹس کے دو مقدمات سے بری

 ڈی پی او محمد علی وسیم کاکہناہے کہ ٹریفک پلان بھی تیارکرلیاگیا ہے اور افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں.