سربیا کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا دورانِ میچ انتقال، کھلاڑی گراؤنڈ میں رو پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سربیا کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ دورانِ میچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،44 سالہ لیڈن زیزوک اپنی ٹیم کی رہنمائی کر رہے تھے جب اچانک انہیں دل کا شدید دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق میچ کے دوران زیزوک کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ زمین پر گر پڑے،فوری طبی امداد کی کوششیں کی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ریفری نے میچ روک کر کھلاڑیوں اور شائقین کو کوچ کے انتقال کی اطلاع دی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سکتے میں آ گئے اور میدان میں غم کی فضا چھا گئی۔
Mladen Žižović, the manager of Radnički 1923 in the Serbian league, passed away after suffering a heart attack in the 22nd minute of the away match against Mladost Lučani.
— Total Football (@TotalFootbol) November 4, 2025
Here, the players are being informed of his passing.pic.twitter.com/lKFAtdn8OR
میچ ابتدائی طور پر جاری رہا مگر جب کوچ کے انتقال کی خبر کھلاڑیوں تک پہنچی تو کھیل کو پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ہی منسوخ کر دیا گیا۔
فٹبال حکام اور کھلاڑیوں نے لیڈن زیزوک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔