عمران اشرف کو پولیس نے پکڑ لیا، وجہ کیا بنی؟

Nov 05, 2023 | 22:32:PM
عمران اشرف کو پولیس نے پکڑ لیا، وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکارعمران اشرف کی پولیس اہلکاروں کیساتھ کھڑے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ اب سے کچھ دیر قبل عمران اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے ۔ جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ 4 پولیس اہلکار انہیں گھیرے کھڑے ہیں۔ اور انہیں نیند سے جگایا گیا ہے پولیس کی جانب سے،وائرل ویڈیو میں عمران کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں گہری نیند میں سویا ہوا تھا لیکن خبر ملی کہ آپ سے ملنے کیلئے ڈولفن پولیس کے اہلکار آئے ہیں ،کچھ مسئلہ ہوا ہے۔

یہ الفاظ سننے کی دیر تھی کہ میں باہر آیا تو دیکھا کہ مسئلہ کوئی نہیں، بس ان کی محبت ہے مجھ سے تو اس لیے مجھ سے ملنےچلے آئے ہیں۔اس کے علاویہ یاد رہے کہ مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار عمران اشرف نے کہا کہ آپ سب بھی سوچ کے دیکھیے کہ جب آپ سوئے ہوئے ہوں اور ہوٹل انتظامیہ آپ کو بتائے کہ پولیس آپ کا انتظار کر رہی ہے ۔

 اور اپ دیکھیں کہ حقیقت میں کچھ گڑ بڑ نہیں بلکہ یہ تو مداح ہیں جو مجھ سے گلے ملنے آئے ہیں، حقیقت جان کر آپ کا چہرہ کچھ اس طرح کا ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف کا پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام ہے لیکن ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کر دی نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ اب یہ جس کسی بھی عوامی مقام پر موجود ہوں عوام کا ایک ہجوم ان کیساتھ تصاویر بنوانے کیلئے جمع ہو جاتا ہے۔