کراچی: تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ کو قتل کردیا

Nov 05, 2022 | 09:55:AM
کراچی: تلخ کلامی پر سیکیورٹٰی گارڈ نے دوسرے گارڈ کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے طارق روڈ پر تلخ کلامی کے بعد ایک سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے دوسرے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ طارق روڈ لیبرٹی سگنل کے قریب پیش آیا جہاں سیکیورٹی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ پر گولیاں برسا دیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فخر کے نام سے ہوئی اور  وہ پچھلے 5 سال سے طارق روڈ کی مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا جبکہ فائرنگ کرنے والا سیکیورٹی گارڈ فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول فخر کو جسم کے مختلف حصوں پر 8 گولیاں لگیں، پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول فخر کی میت چترال روانہ کر دی گئی۔