وزیراعظم شہباز شریف کا بحیرۂ عرب میں کامیاب کارروائی پر نیوی کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحیرۂ عرب میں کامیاب امدادی کارروائی پر پاکستان نیوی کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی نے آف شور جہاز ایم وی گوتم کی ہنگامی کال پر فوری اور مؤثر ردِعمل دیا،عمان سے بھارت جانے والا جہاز فنی خرابی کے باعث سمندر میں پھنس گیا تھا۔
شہباز شریف نے بتایا کہ جہاز میں سات افراد سوار تھے، جن میں چھ بھارتی اور ایک انڈونیشین شہری شامل تھے،پی ایم ایس اے جہاز کشمیر کو امدادی مشن کے لیے روانہ کیا گیا، اور پاک بحریہ نے متاثرہ عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی۔
انھوں نے کہا کہ امدادی کارروائی کے ذریعے جہاز کے ضروری نظام کی بحالی اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی گئی،پاکستان نیوی نے ایک بار پھر پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
وزیراعظم کے مطابق پاکستان سمندری سلامتی اور انسانی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نیوی ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں :راجہ شوکت بھٹی کا پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان