مذاکرات میں پیشرفت ہورہی، پراجیکٹ فریڈم دراصل پراجیکٹ ڈیڈ لاک ہے:ایرانی وزیر خارجہ کی کڑی تنقید

May 05, 2026 | 08:15:AM
مذاکرات میں پیشرفت ہورہی، پراجیکٹ فریڈم دراصل پراجیکٹ ڈیڈ لاک ہے:ایرانی وزیر خارجہ کی کڑی تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہتے ہیں آبنائے ہرمز کے واقعات واضح کرتے ہیں کسی سیاسی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں، امریکا کسی کے کہنے پر دوبارہ دلدل میں نہ پھنسے، خطے کی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہئے، پراجیکٹ فریڈم دراصل پراجیکٹ ڈیڈ لاک ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات سے متعلق تجاویز پر ملکی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی۔

رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی نے ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کے دوران پیش کی جانے والی تجاویز اور سفارشات سے اراکین کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ کے بادل پھر منڈلانے لگے، امریکی فوج کا 6 ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

ایرانی وزیر خارجہ نے کونسل کو خطے میں جاری جنگ کے خاتمے کے لئے جاری کوششوں سے متعلق تازہ پیش رفت پر بھی اعتماد میں لیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹیوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مذاکرات میں ایران کے مفادات کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔