دبئی ائیر پورٹ کو 45 منٹ بندش کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا

May 05, 2026 | 00:36:AM
دبئی ائیر پورٹ کو 45 منٹ بندش کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایران کی جانب سے حملوں کے بعد سیکیورٹی کی پیش نظر بند کیا گیا دبئی کا ائیر پورٹ 45 منٹ بعد بحال کر دیا گیا جس کے بعد بین الاقوامی پروازوں کی آمدو رفت شروع ہو گئی، 12 سے زائد پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئی تھیں۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اپنے دو بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابوظبی پر تمام لینڈنگ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیے تھے۔

حکام کے اس ہنگامی فیصلے کے بعد درجنوں بین الاقوامی پروازیں فضا ہی میں واپس موڑ دی گئیں یا قریبی ممالک کے ہوائی اڈوں کی جانب ڈائیورٹ کر دی گئی تھیں، جن میں سعودی عرب اور عمان شامل ہیں۔ 

بعض طیارے جو یو اے ای کی فضائی حدود میں داخل ہو چکے تھے، انہیں بھی فوری طور پر رخ تبدیل کرنا پڑا۔
 
 
 یہ بھی پڑھیں :انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی