ٹرمپ نے امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے باہر بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
دیگر ممالک سے امریکا آنے والی آٹو موبائل، اسٹیل سمیت دیگر اشیا پر ٹیرف لگانے کے بعد اب امریکی صدر ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر بھی ٹیرف عائد کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ امریکی فلم انڈسٹری بہت تیزی سے زوال پزیر ہورہی ہے اس لیے وہ محکمہ تجارت کو لیوی لگانے کا عمل شروع کرنے کا اختیار دے رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ دیگر ممالک امریکی فلم سازوں اور سٹوڈیوز کو امریکی فلمی صنعت سے دور کرنے کیلئے ہر طرح کی پُرکشش پیشکش کر رہے ہیں اور یہ امریکی سلامتی کیلئے خطرے کے مترادف ہے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکا میں بنی ہوئی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیم رینکنگ جاری,سری لنکا نے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا