’مزید اس ایوان کا حصہ نہیں بننا چاہتا‘مولانا فضل الرحمان کااپنے ارکان سمیت ایوان سے واک آوٹ

May 05, 2025 | 19:18:PM
’مزید اس ایوان کا حصہ نہیں بننا چاہتا‘مولانا فضل الرحمان کااپنے ارکان سمیت ایوان سے واک آوٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نےقومی سلامتی کے اہم مسئلے پر  حکومت کی جانب سے غیر سنجیدگی اور عدم توجہ کو جواز بناکر اراکین سمیت  ایوان سے واک آوٹ کردیا۔ 

 سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں اجلاس بلایا ہے،کوئی بھی ذمہ دار شخصیت یہاں موجود نہیں ہے،اس مشکل وقت میں بھی نہ تو کوئی سنجیدگی ہے نہ حکومت توجہ دے رہی ہے،افسوس کی بات ہے اہم موضوع پر کوئی ذمہ دار نہیں ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم تو ایک خاص جذبے کے تحت آئے تھے  لیکن کس کو سنائیں ،میں ایوان سے جانا چاہتا ہوں،مزید اس ایوان کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

مولانا فضل سمیت جے یو آئی ف کے ارکان کا ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر عمران خان کو شامل کیاجائے،عمرایوب کا مطالبہ