آل پارٹیز کانفرنس بلا کر عمران خان کو شامل کیاجائے،عمرایوب کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے حوالے سے آل پارٹی کانفرس بلائی جائے جس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو شامل کیا جائے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا تقریر پی ٹی وی پر لائیو دکھانے کا مطالبہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ جو ہوا اسکا پاکستان سے کیا لینا دینا،ہم ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں،یہاں اپوزیشن ارکان زیادہ تعداد میں موجود ہیں،پہلگام اٹیک کا پاکستان کے ساتھ کیا لینا دینا؟ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں،الٹا مودی سرکار پاکستان کو ٹارگٹ کرتی ہے، اس کی ہم مذمت کرتے ہیں،ان کا جھوٹ تو ادھر ہی ثابت ہوتا ہے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ نیشنل سیکیورٹی کا ایشو ہے،ہم لوگ پاکستانی ہیں، ہم خون نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے اپنی تقریر لائیو دکھانے کا مطالبہ کیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ لائیو چل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پریڈ میں جو تقریر کی اس نے مجھے اپوزیشن اور قوم کو دکھ پہنچایا،شہباز شریف کہتا ہے ہم لوگ انویسٹیگیشن کے لئے تیار ہیں ،میں نے اسی وقت اس کی مذمت کی ،ہمارا اس واقعہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں
اپوزیچن لیڈر کا کہنا تھا کہ ساڑھے 5سو ارب کا پیٹرول سمگل ہو کے آرہا ہے،معیشت بانی پی ٹی آئی کے وقت 6فیصد پر گروتھ ریٹ جارہی تھی ،2سالوں یہ میں منفی پر چلی گئی،پاکستان کے ریزرو اس وقت 14 ارب ڈالر کے قریب ہیں، آدھے تو ہمارے ہیں ہی نہیں،روزانہ خرچہ جنگ میں ڈیڑھ ارب ڈالر ہوتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ 3 بجے رات کو اطلاع آتی ہے کہ تارڑ صاحب اور ڈی جی آئی ایس پی آر بریفنگ دیں گے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ کبھی دشمن کے آگے کمزور آواز میں بات نہیں کرنی چاہئے،مودی انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے،اس قوم کو ضرورت ہے کہ ملک کا وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی ہو،ہماری ڈیمانڈ ہے کہ ایک آل پارٹیز کانفرنس ضرور بلائی جائے،اس میں بانی پی ٹی آئی کو لایا جانا چاہئے،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا جواب ایسا تگڑا ہونا چاہئے کہ ہندوستان کا منہ توڑ کے ہم رکھیں۔
عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کافی سالوں سے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیا ہے،اس وقت بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے،ساجد خان ترین پر ڈائریکٹ فائرنگ کی گئی،کچے کے ڈاکوؤں کا راج چل رہا ہے،پنجاب پولیس کا ایک ہی کام رہ گیا کہ تحریک انصاف کے ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے مارنا،پاکستان تحریک انصاف پاکستان(پی ٹی آئی) کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے، پیپلز پارٹی کے بعض ارکان نےعمر ایوب کی تقریر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پر بات کرنی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے امن کا عزم برقرار، خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،آرمی چیف