روزانہ جنک فوڈ کھانا ذہنی دباؤ کا باعث
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آج کل جنک فوڈ کا استعمال بہت عام ہو گیا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آپ کی ذہنی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے؟
جنک فوڈ کا مسلسل استعمال نہ صرف آپ کی جسمانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے، بلکہ یہ آپ کے دماغی کیمسٹری اور ذہنی سکون پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
ہم آپ کو بہت سے مسائل جو جنک کھانوں کی وجہ سے زندگی میں درآتے ہیں کے بارے میں بتاتے ہیں جوکہ تحقیق سے بھی ثابت ہیں۔
جنک کھانوں کی یہ عادت زندگی کی بہترین کوالٹی کو خراب کرکے رکھ دیتی ہے، نہ ہی انسان خوش رہ سکتا ہے اور نہ ہی صحت جیسی نعمت برقرار رکھ پاتا ہے۔
حد تو یہ ہے کہ موڈ کے خرابی یا موڈ سوئنگ کے اثرات تعلقات جیسے اہم ترین معاملات پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔
جنک فوڈز کے نقصانات
خون میں شکر کی سطح میں اتار چڑھاؤ
آنتوں کی صحت کی خرابی اور ہارمونز میں کمی
ضروری غذائی اجزاء کی کمی
نیند کی کمی
جزباتی بگاڑ میں جنک فوڈ کھانا اورآکسیڈیٹو دباؤ میں اضافہ
دماغی کیمیکلز جیسے ڈوپامائن پر اثر