پاکستان کا 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

May 05, 2025 | 12:42:PM
پاکستان کا 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاکستان  کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے   فتح   میزائل  کا کامیاب  ، فتح میزائل 120 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل فتح کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل 120 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،تجربہ جاری فوجی مشق ”ایکس انڈس“ کا حصہ تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، میزائل تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور ہدف پر بہتر درستگی جیسے کلیدی تکنیکی پہلوؤں کو جانچنا تھا۔

 میزائل نے انتہائی کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جس سے اس کی ٹیکنالوجی اور نشانے پر کاری ضرب کی صلاحیت ثابت ہو گئی۔

تربیتی تجربے کے موقع پر پاک فوج کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیموں سے وابستہ سائنسدان اور انجینئر بھی موجود تھے، جنہوں نے اس کامیابی کو سراہا۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارت کو 7 سال بعد شکست ۔۔۔۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے میزائل تجربے میں شامل تمام افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، جو وطنِ عزیز کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ہفتے کو ”ابدالی ویپن سسٹم“ کا ایک کامیاب تربیتی تجربہ بھی کیا تھا، جو زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے اور 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔