مالدیپ کے صدر کی15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس،نیا عالمی ریکارڈ کر دیا

May 05, 2025 | 09:50:AM
مالدیپ کے صدر کی15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس،نیا عالمی ریکارڈ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مالدیپ کے صدر محمد معیظو نے مسلسل تقریباً 15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

 یہ پریس کانفرنس ہفتہ کی صبح 10بجے شروع ہوئی اور وقفوں کے ساتھ رات گئے تک جاری رہی، جس کا دورانیہ14گھنٹے اور54منٹ رہا۔

صدر معیظو نے صحافیوں کے تمام سوالات کے جوابات دیے جبکہ عوام کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کا بھی براہ راست جواب دیا۔

مالدیپ میں صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق یہ پریس کانفرنس عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر منعقد کی گئی تاکہ میڈیا کے کردار کو سراہا جا سکے۔

مزید پڑھیں:ٹیرف ابھی لاگو ہونا شروع ہوئے ہیں، یہ ٹیرف ہمیں امیر بنا دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ