چین میں 2 کشتیاں الٹ گئیں، 3 افراد ہلاک، 20 لاپتہ  

May 05, 2025 | 00:15:AM
چین میں 2 کشتیاں الٹ گئیں، 3 افراد ہلاک، 20 لاپتہ  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین کے شہر کیانگژی کے قریب دریائے وو میں اتوار کو 2 کشتیاں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث الٹ کر ڈوب گئیں جس کے  نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

بیجنگ سے چینی میڈیا کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو میں اتوار کو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 2 کشتیوں میں لگ بھگ 70 افراد سوار تھے۔ 
یہ افراد چین کے سب سے لمبے دریا یانگژی کے معاون دریائے وو میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث کشتیاں الٹ گئیں اور 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

 چینی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد امدادی اداروں نے 50 افراد کو ریسکیو کر لیا جبکہ 20 افراد اب تک لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: