برازیل: بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 60افراد ہلاک

May 05, 2024 | 21:27:PM
برازیل: بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 60افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) برازیل میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، 60افراد ہلاک،67لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں مسلسل بارشوں نے سیلابی شکل احتیار کرلی جس سے ہزاروں گھر تباہ ،لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، بہت سی رابطہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا، بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے کئی قصبوں، سڑکوں اور پلوں کو تباہ کردیا ہے، مقامی حکام نے لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور ملک نے ویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا

دوسری جانب ہانگ کانگ میں بھی طوفانی بارشوں سےسڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، سکول عارضی طور پر بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، محکمہ موسمیات ہانگ کانگ نے مزید طوفانی بارش کیلئے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔