سپریم کورٹ کےفیصلوں پر نظر ثانی کا بل سینیٹ سے منظور

May 05, 2023 | 12:19:PM
سپریم کورٹ کےفیصلوں پر نظر ثانی کا بل سینیٹ سے منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ فیصلوں اور  آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ نے منظور کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید احتجاج کیا اور  چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔ سکیورٹی نے حکومتی اور  اپوزیشن بینچز کے درمیان حصار باندھ لیا۔

 ضرور پڑھیں :پاک بھارت تعلقات،برف پگھل گئی؟
 اپوزیشن ارکان نے توہین عدالت نامنظور کےنعرے لگائے۔اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا۔ بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32  اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔