کورونا سے باپ کی موت۔۔ دلبرداشتہ بیٹی نے جلتی چتا پر چھلانگ لگا دی

May 05, 2021 | 17:41:PM
 کورونا سے باپ کی موت۔۔ دلبرداشتہ بیٹی نے جلتی چتا پر چھلانگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) واقعہ راجستھان میں پیش آیا جہاں کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے دمودرداس کی آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں کہ اس کی 34 سالہ بیٹی نے جلتی چتا پر چھلانگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں موجود اہلکاروں نے لڑکی کو فوری طور پر آگ سے نکالا تاہم اس دوران وہ بری طرح جھلس چکی تھی۔جھلسی ہوئی لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ لڑکی کا 70 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔
یا د رہے کہ بھا رت میں کو رونا کے کیسز میں رو ز بروز اضا فہ سا منے آرہا ہے اوراس وجہ سے ہلا کتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔مزید 3 ہزار 786 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔ ایک روز میں 3 لاکھ 82 ہزار افراد وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ہریانہ میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے اور آکسیجن پلانٹ ضرورت کے مطابق گیس کی پیداوار کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ بری صورتحال کا معاملہ عدالت میں زیرِ بحث آیا۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے اگر وقت پر سپلائی نہ کی گئی تو بہت سے مریض مر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 8 مئی سے مکمل لاک ڈا ؤن ۔۔پنجاب حکومت کا اعلان