سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

May 05, 2021 | 12:54:PM
سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی، اس کے علاوہ اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 17 مئی کو اپیل کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن کے علاوہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہونگے۔عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو سماعت کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

خیال  رہے کہ سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی بھارت کی بیوٹی فل اداکارہ کی شوہر کے ساتھ رومانٹک تصاویر وائرل