جنوبی بھارت کی خوبرو اداکارہ کی شوہر کے ساتھ رومانٹک تصاویر وائرل

May 05, 2021 | 12:37:PM
جنوبی بھارت کی خوبرو اداکارہ کی شوہر کے ساتھ رومانٹک تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)بھارت کی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال نے اپنے شوہر گوتم کیچلو کے ساتھ کچھ رومانٹک تصاویر شیئر کی ہیں ، جو سوشل میڈیا پر  خوب وائرل ہورہی ہیں ۔
بھارتی ذارائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجل اگروال نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے  کیپشن میں لکھا ہے کہ’’ سپورٹ سسٹم ‘‘۔ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے کے بعد خوط وائرل ہورہی ہیں اور مداح اس پر طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں ۔

اداکارہ کاجل اگروال اور ان کے شوہر گوتم رومانٹک انداز میں پوز دیتے ہوئے ۔


 اداکارہ کاجل اگروال اور گوتم کیچلو کی جوڑی ان کے فینس کو خوب پسند آرہی ہے ۔ کاجل اگروال ٹالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کرتی ہیں ۔کاجل نے اجے دیوگن کی فلم سنگھم سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کی تھی ۔

کاجل اگروال ہمیشہ اپنی خوبصورتی کو لے کر سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ،کاجل کی فین فالوئنگ کافی زبردست ہے ۔

اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے مداحوں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں بلکہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ان کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔لوگ ان کی فٹنس کی بھی جم کر تعریف کرتے ہیں ۔اگر کاجل کے ورک فرنٹ کی کریں تو وہ جلد ہی انڈین ٹو اور اچاریا فلموں میں نظر آنے والی ہیں ۔


یہ بھی پڑھیں:’پنگا گرل‘بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے ستارے گردش میں