’پنگا گرل‘بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے ستارے گردش میں

May 05, 2021 | 10:30:AM
’پنگا گرل‘بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے ستارے گردش میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد کنگنا رناوت کا مسلسل متنازع بیان بازی کرنا انہیں مہنگا پڑنے لگا ہے ۔ مغربی بنگال میں تشدد کو لے کر کنگنا نے ٹویٹ کیا تو ٹویٹر نے قانون کی خلاف کرنے پر ان کے اکاونٹ کو معطل کردیا ۔ اس کے بعد کنگنا نے انسٹاگرام اکاونٹ پر صدر راج لگانے کی اپیل کی ۔ اب فیشن ڈیزائنر آنند بھوشن اور رمزم دادو نے کنگنا کو اپنے پروجیکٹس سے ہٹانے کا اعلان کردیا ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق مشہور فیشن ڈیزائنر آنند بھوشن اور رمزم دادو نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ کنگنا رناوت کے ساتھ  مستقبل میں ہونے والے تمام پروجیکٹس ختم کئے جاتے ہیں ۔ رمزم دادو نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے کہ کنگنا کے ساتھ ان کے ساتھ  کی جو بھی تصاویر ہیں ، انہیں بھی سوشل میڈیا سے ہٹا رہے ہیں ۔ رمزم نے کنگنا کے ساتھ تصویر شیئر کرکے پوسٹ لکھا  ہے کہ  کچھ صحیح کرنے کیلئے کبھی تاخیر نہیں ہوتی ، ہم کنگنا کے ساتھ اپنے پرانے سبھی کولابریشن کی پوسٹ ہٹا رہے ہیں اور آگے ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے ۔

وہیں آنند بھوشن نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ  آج کے کچھ واقعات دیکھنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کنگنا کے ساتھ ہوئے اپنے سارے قرار کی تصاویر سوشل میڈیا اکاونٹس سے ہٹا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہم نے یہ بھی طے کیا ہے کہ ہم آگے بھی ان کے ساتھ کوئی معاہدہ  نہیں رکھیں گے ۔ ہم ایک برانڈ ہونے کے ناطے نفرت آمیز تقریر کی حمایت نہیں کرتے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر فیشن ڈیزائنر کے کنگنا رناوت کے خلاف کئے گئے اس پوسٹ کو اداکارہ سورا بھاسکر نے بھی ری ٹویٹ کیا ہے ۔ سورا نے دونوں کے ٹویٹ اور انسٹاگرام اسٹوری کے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہےکہ یہ سب دیکھ کر اچھا لگا ۔ آپ دونوں کی تعریف کرنی چاہئے کہ آپ نے نفرت آمیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف آواز اٹھائی ۔ سورا کی اس پوسٹ کو آنند بھوشن نے بھی شیئر کرتے ہوئے سورا کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کی پنگا گرل کنگنا رناوت ٹویٹر سے معطل کئے جانے کے بعد جہاں ٹرولرز کے نشانے پر ہیں ، وہیں ان کے مداح انہیں بہادر شیرنی کہتے ہوئے ان کی حمایت میں پوسٹ کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار سونو سود اور ادکارہ پریانکا چوپڑا  کا ایک اچھا عمل۔۔!