بابراعظم اور فخر زمان آئی سی سی کی بہترین کھلاڑیوں کیلئے نامزد فہرست میں شامل

May 05, 2021 | 12:42:PM
بابراعظم اور فخر زمان آئی سی سی کی بہترین کھلاڑیوں کیلئے نامزد فہرست میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر فخر زمان آئی سی سی کی  اپریل کے بہترین کھلاڑیوں کی  نامزد کردہ  فہرست میں شامل کرلئے گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے منتھ آف اپریل کے لئے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کے بابر اعظم اور فخر زمان کے ساتھ نیپال کے خوشال بھرنل قابل ذکر ہیں۔بابر اعظم  نے اپریل میں ون ڈے کے نمبرون بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچ میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 193 رنز کی اننگز  کھیل کر سب کے دل جیتے ہیں۔

  آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ میں آسٹریلیا کی  دو اور نیوزی لینڈ کی ایک کرکٹرشامل ہے۔فینز کے ساتھ کرکٹ ایکسپرٹ کا پینل ووٹنگ کے ذریعے پلیئرآف دی منتھ  کا انتخاب کرے گا۔