فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کیلیے جاوید مرزا کے تقرر کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) کے عہدے کے لیے جاوید اقبال مرزا کو میرٹ پر منتخب کرتے ہوئے تقرری کی سفارش کردی۔
ایف پی ایس سی کی جانب سے باضابطہ پبلک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے عہدے کی سفارش کی گئی ہے۔
نوٹس کے مطابق اس پوسٹ کے لیے دیگر امیدوار یا تو انٹرویو میں کامیاب نہ ہو سکے یا میرٹ کی فہرست میں پیچھے رہ گئے لہذا اس معاملے میں مزید کسی قسم کی خط و کتابت نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب اسلام آباد کی ٹیچر اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای مقرر کیے جانے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ور کہا ہے کہ مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی سے محکمہ تعلیم میں انتظامی استحکام آئے گا اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی راہ ہموار ہوگی۔