رجب بٹ فیملی کی دھمکی کے بعد نیا موڑ، ایمان رجب کے بھائی نے اصل کہانی بتا دی

Mar 05, 2026 | 10:02:AM
رجب بٹ فیملی کی دھمکی کے بعد نیا موڑ، ایمان رجب کے بھائی نے اصل کہانی بتا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف فیملی وی لاگر اور یوٹیوبر ان دنوں اپنی نجی زندگی کے مسائل اور تنازعات کے باعث خبروں میں ہیں، ان کی ازدواجی زندگی میں کشیدگی بڑھ چکی ہے اور اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔

حال ہی میں ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے انسٹاگرام پر  بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رجب بٹ کی والدہ اور ماموں ان کے گھر آئے تھے جہاں انہوں نے ایمان سے کچھ اہم باتیں کیں۔

عون شیخ کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کے ماموں نے ایمان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر واضح الفاظ میں کہا کہ رجب بٹ ایسا ہی رہے گا، وہ نہیں بدلے گا، اب تم خود فیصلہ کرو کہ تمہیں یہ گھر بسانا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکھر بیراج پر دروازوں کی تبدیلی کے دوران عارضی بند ٹوٹ گیا

ایمان رجب کے بھائی نے کہا کہ وہ اپنی بہن کے رشتے کو بچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں، تاہم اگر ان کے بہنوئی ان کی بہن کے ساتھ ناانصافی کریں، سوشل میڈیا پر اس کیخلاف باتیں کریں اور غلط بیانی سے کام لیں تو یہ صورتحال برداشت سے باہر ہو جاتی ہے۔