سکھر بیراج پر دروازوں کی تبدیلی کے دوران عارضی بند ٹوٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سکھر بیراج پر دروازوں کی تبدیلی کے دوران عارضی بند ٹوٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق سکھر بیراج پر جاری مرمتی کام کے دوران ایک حادثہ پیش آیا جب دروازوں کی تبدیلی کے عمل کے دوران گیٹ نمبر 46 اور 47 کے قریب قائم عارضی بند ٹوٹ گیا۔
اطلاعات کے مطابق عارضی بند ٹوٹنے کے باعث وہاں موجود زیرِ استعمال مشینری کو نقصان پہنچا تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق کسی ملازم کے زخمی ہونے کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد متعلقہ عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور صورتحال کو قابو میں لینے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کنڈیارو: چاول کھانے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد بیہوش