کنڈیارو: چاول کھانے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد بیہوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
( امتیاز رضا)کنڈیارو بھریاروڈ کے فتح پور چنا محلہ میں مضر صحت چاول کھانےکے باعث خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد بے ہوش ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے بھریاروڈ اور بھریاسٹی کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
بیہوش ہونے والوں میں مسماۃ کائنات انصاری، مسماۃ سسئی انصاری، مسماۃ کلثوم انصاری، محمد زین، علی اکبر، سرفراز، علی، رابعا علی اور طاہرہ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔
احمد علی انصاری نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا، جس کے باعث گھر میں خاندان کے افراد کے ساتھ مہمان بھی موجود تھے، اس دوران باہر سے دکان سے چاول خرید کر گھر میں تیار کیے گئے اور سب نے مل کر کھانا کھایا، کھانا کھانے کے کچھ ہی دیر بعد افراد کو قے آنے لگی اور وہ بے ہوش ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: موٹر سائیکل کے ہینڈل پر لٹکا ہیلمٹ نوجوان کی جان لے گیا
واقعے کے بعد متاثرہ افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی طبی امداد کی جا رہی ہے، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔