تمام اتحادی ہمارے ساتھ، اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے، تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک شامل تھے، یہ ملاقات گزشتہ روز ہوئی، اس ملاقات میں وفاقی وزرا بھی ہمراہ تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتاد پر گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک کے بارے میں ہوم ورک مکمل ہے، ہمارے نمبر گیم پورے ہیں۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ کہیں نہیں جار رہے ہیں، ایسا سوچا بھی نہیں، ہمارے بارے مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے، تحریک انصاف کے سب ارکان متحد ہیں، تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے،اندازہ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیلئے بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ