خودکشی یا قتل ؟۔ 19 سالہ لڑکی کی پراسرار موت

Mar 05, 2022 | 10:02:AM
لاہور ،باغبانپورہ ،لڑکی، مردہ ،پولیس، لاش
کیپشن: لڑکی کی لاش(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں جواں سال لڑکی مردہ  پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باغبانپورہ کےعلاقے شادی پورہ میں 19 سالہ نور فاطمہ نے گلے میں پھندا ڈال کرمبینہ طور پر خودکشی کی تاہم  لڑکی کی ہلاکت پر اس کے اہل خانہ کے متضاد بیانات نے معاملے کو مشکوک بنادیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے  ہسپتال منتقل کردی گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو فوری طور پر خودکشی یا قتل  قرار  نہیں دیا جاسکتا ہے اس حوالے سے تحقیقات  جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آملیٹ بنانے سے انکار کیوں کیا؟ظالم شوہر نے بیوی کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے