کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی طبیعت پھر بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

Mar 05, 2021 | 23:47:PM
کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی طبیعت پھر بگڑ گئی، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی ہے۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر حلیم عادل شیخ کو جیل سے ہسپتال کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع سینٹرل جیل نے بتایا ہے کہ سینٹرل جیل میں موجود پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کچھ دیر قبل جیل حکام سے شکایت کی تھی کہ انہیں گردے میں درد ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل حکام نے شکایت ملنے پر ڈاکٹر کو طلب کیا جس نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو دوا دی لیکن انہیں افاقہ نہیں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کی طبیعت نہ سنبھلنے اوران کی جانب سے مسلسل درد کی شکایت پر حکام نے فیصلہ کیا کہ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جائے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو کورٹ پولیس کے ہمراہ سینٹرل جیل سے جناح ہسپتال کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔