والدین کیلئے خوشخبری ،نئے داخلوں کے وقت ب فارم فراہم کرنے کی شرط ختم

Mar 05, 2021 | 17:56:PM
والدین کیلئے خوشخبری ،نئے داخلوں کے وقت ب فارم فراہم کرنے کی شرط ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نئے داخلوں کے وقت ب فارم فراہم کرنے کی شرط میں نرمی کردی گئی، اب سکول سربراہان بچوں کا نیاداخلہ بغیر ب فارم کے کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نئے داخلے ب فارم کے بغیر بھی ہو سکیں گے ،ب فارم پہلے سے داخل بچوں کیلئے فراہم کرنا لازمی ہوگا،سکول ایجوکیشن پہلے سے داخل بچوں کیلئے ب فارم کے اندراج کی ڈیڈ لائن 31 مارچ مقرر ہے۔
 ب فارم دستیاب نہ ہونے پر سکول سربراہان بچوں کا داخلہ منسوخ نہیں کرسکیں گے، احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ ہیڈز کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔