شادی کیلئے قیصر نظامانی کے سامنے چندشرائط رکھی تھیں؛فضیلہ قاضی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ فضیلہ قاضی نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔
فضیلہ قاضی اور قیصر نظامانی کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کامیاب جوڑوں میں ہوتا ہے، دونوں نے محبت کی شادی کی تھی اوروہ کامیاب ازدواجی زندگی گزاررہے ہیں۔
فضیلہ قاضی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میری اور قیصر نظامانی کی شادی طے ہو رہی تھی تو میں نے صاف الفاظ میں اپنے مؤقف سے آگاہ کر دیا تھا، میں نے قیصر سے کہا تھا کہ شادی کے بعد میں کام نہیں کروں گی اور اگر کبھی کام کیا بھی تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی صرف اپنے اوپر خرچ کروں گی، گھر کے اخراجات اور کچن کی ذمے داری مکمل طور پر آپ کی ہو گی۔
فضیلہ قاضی نے بتایا کہ قیصر نظامانی نے ان تمام شرائط کو خوش دلی سے قبول کیا اور ہمیشہ گھر کی ذمے داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ انصاری اور اقبال حسین نے محبت سے متعلق دلچسپ یادیں شیئر کردیں
انہوں نے کہا کہ بعد میں اپنی مرضی سے گھر کا کھانا خود پکانا شروع کیا کیونکہ میرے شوہر خاندان کے لیے بہت کچھ کر رہے تھے، وقت گزرنے کے ساتھ اہلِ خانہ میرے ہاتھ کے کھانے کے اس قدر عادی ہو گئے کہ اب باہر کا یا کسی اور کے ہاتھ کا کھانا پسند نہیں کرتے۔
فضیلہ قاضی نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر گھر میں باورچی رکھا بھی جائے تو وہ ایک ہفتے سے زیادہ نہیں چل پاتا کیونکہ گھر والے میرے ذائقے کے عادی ہو چکے ہیں۔