بشریٰ انصاری اور اقبال حسین نے محبت سے متعلق دلچسپ یادیں شیئر کردیں

کالج کے دنوں میں ان کی رسالوں سے کاٹی گئی تصاویر سنبھال کر رکھتا تھا؛اقبال حسین

Jun 05, 2026 | 16:05:PM
بشریٰ انصاری اور اقبال حسین نے محبت سے متعلق دلچسپ یادیں شیئر کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور معروف ہدایت کار اقبال حسین نے  اپنی محبت اور پہلی ملاقات سے متعلق دلچسپ یادیں شیئر کردیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقبال حسین نے انکشاف کیا کہ میں نوجوانی کے زمانے سے ہی بشریٰ انصاری کا بڑا مداح تھا، کالج کے دنوں میں بشریٰ انصاری کی رسالوں سے کاٹی گئی تصاویر اپنے پاس سنبھال کر رکھتا تھا۔
اقبال حسین نے کہاکہ میں اکثر اسلام آباد بھی جایا کرتا تھا کیونکہ بشریٰ انصاری وہاں کام کرتی تھیں، تاہم اس زمانے میں بشریٰ اپنی مصروف زندگی میں مگن تھیں اور انہیں میرے جذبات کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔
 بشریٰ انصاری نے بھی ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ 1990ء کی دہائی میں ایک ٹی وی شو کی میزبانی کر رہی تھی جس میں نوجوان اقبال حسین بطور مہمان شریک ہوئے تھے،میں نے اس وقت اقبال حسین کے بالوں کے انداز پر ہلکا پھلکا مذاق بھی کیا تھا، لیکن اقبال نے کوئی جواب نہیں دیا، بعد میں اقبال حسین نے بتایا کہ وہ دراصل مجھے سامنے دیکھ کر اتنے متاثر اور حیران تھے کہ کچھ بول ہی نہیں پائے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیلر سوئفٹ امیرترین خاتون موسیقار، 2 ارب ڈالرز کی مالک بن گئیں
بشریٰ انصاری اوراقبال حسین کے مطابق یہی ان کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی، جو برسوں بعد ایک خوبصورت رشتے میں بدل گئی۔