ٹیلر سوئفٹ امیرترین خاتون موسیقار، 2 ارب ڈالرز کی مالک بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت 2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔
ہالی وڈفنکارائوں کی اکثریت کو’’گلیمرگرلز‘‘کہا جاتا ہے کیونکہ ان پرکامیابیوں سے زیادہ شُہرت ٹوٹ کربرستی ہے،یہ اداکاری اورگلوکاری کیساتھ ساتھ اپنی سدابہاردلکشی اورخوبصورتی کی وجہ سے بھی لوگوں کے دلوں پرراج کرتی ہیں،ایسی خوبرو فنکارائوں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں ایک نام معروف گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کابھی ہے جومسلسل اپنے مداحوں کے دلوں پرراج کررہی ہیں،ان کی مجموعی دولت 2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
فوربز کی جانب سے 3 جون کو جاری کی گئی فہرست کے مطابق ٹیلر سوئفٹ 2 سال قبل 2024ء میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوئی تھیں۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی دولت میں سب سے بڑا حصہ ان کے ریکارڈ ساز دی ایراز ٹور سے آیا ہے، جو 2023ء سے 2025ء تک جاری رہا اور تاریخ کے کامیاب ترین میوزک ٹورز میں شمار کیا جاتا ہے، جس کے بعد انہوں نے دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار ہونے کا اعزاز مزید مستحکم کر لیا ہے۔
فوربز کے اندازے کے مطابق ان کے 2 ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے تقریباً 80 کروڑ ڈالرز رائلٹیز اور کنسرٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی، 60 کروڑ ڈالرز مالیت کا میوزک کیٹلاگ، 11 کروڑ ڈالرز کی جائیدادیں شامل ہیں،گزشتہ 2 برس کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے 2 نئے البمز بھی ریلیز کیے، اس کے علاوہ اپنے ابتدائی 6 البمز کے حقوق بھی دوبارہ خرید لیے۔
یہ بھی پڑھیں:مومنہ اقبال کی شکایت کام کرگئی،رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کیخلاف مقدمہ درج
فوربز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ پہلی موسیقار ہیں جنہوں نے اپنی گلوکاری، گیت نگاری اور پرفارمنسز کی بنیاد پر اربوں ڈالرز کی دولت بنائی جو موسیقی کی صنعت میں ایک منفرد اعزاز سمجھا جاتا ہے،مجموعی طور پر سب سے امیر موسیقار کا اعزاز ابھی بھی جے زی کے پاس ہے جن کی دولت کا تخمینہ 2.8 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔