موٹروے پولیس نےعید پرمحفوظ اور آرامدہ سفر کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)موٹروے پولیس نے عید کے موقع پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر تے ہوئےکہا ہےکہ لوگ اپنے آبائی علاقوں کی جانب سفر کرتے ہیں اور ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے ۔ اس لئے چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں ۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز ائیڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں ۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں ۔لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے ۔ نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں ۔مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130پر کر سکتے ہیں۔کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:جاپانی بابا وانگا کی جولائی کیلئے خوفناک پیشگوئی