سوئی سدرن گیس نے گھریلو اور تجارتی صارفین کیلئے شیڈول جاری کردیا

Jun 05, 2025 | 17:14:PM
سوئی سدرن گیس نے گھریلو اور تجارتی صارفین کیلئے شیڈول جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) عید  الاضحیٰ کے موقع پر سوئی سدرن گیس نے گھریلو اور تجارتی صارفین کیلئے شیڈول جاری کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس نے اپنے معزز صارفین کو عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے  گھریلو اور تجارتی صارفین کو گیس کی فراہمی کے اوقات کار جاری کر دیئے،جمعہ 6 جون کو گیس کی بندش رات 12 بجے ہوگی،عید کے پہلے دن ہفتہ 7 جون گیس کی فراہمی صبح 5 بجے بحال ہوگی۔ 
عید کے پہلے دن 5 بجے کے بعد گیس کی بندش نہیں ہوگی ،عید کے دوسرے دن اتوار 8 جون کو سارا دن گیس کی بندش نہیں ہوگی۔ 

عید کے تیسرے دن 9 جون کو رات 12 بجے تک تما دن گیس کی فراہمی بحال رہے گی،منگل 10 جون سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقات کار بحال ہوجائیں گے۔