قربانی کا گوشت زیادہ عرصہ رکھنا نقصان دہ ہے: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

Jun 05, 2025 | 15:34:PM
قربانی کا گوشت زیادہ عرصہ رکھنا نقصان دہ ہے: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو قربانی کے گوشت سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ قربانی کا گوشت زیادہ دیر کیلئے محفوظ نہ کریں کیونکہ  گوشت زیادہ عرصہ رکھنا نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوشت منفی 18 درجہ حرارت پر محفوظ رہتا ہے،شہری قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف اور خشک کرکے فریز کریں، بجلی بند ہونے سے گوشت سے خون رستا ہے جس سے بیکٹیریا بنتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان

عاصم جاوید نے مزید کہا کہ ان دنوں عید کی وجہ سے جعلی مشروبات کا کاروبار عام ہے،ہم 25 ہزار جعلی مشروبات تلف کرچکے ہیں،شہری عید پر لیموں پانی کا استعمال زیادہ کریں۔