تحریک انصاف کے چیئر مین کا ایک اور یوٹرن

Jun 05, 2022 | 19:35:PM
عمران خان یوٹرن
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں عمران خا ن لانگ مارچ کے حوالے سے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہ کرسکے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں کور کمیٹی کے اجلاس ہوا ۔ تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ کی وجہ سے فوری طور پر لانگ مارچ نہیں کیا جائے گا، احتجاج ملک بھر میں ضلعی سطح پر ہوگا۔
 سابق وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کے علاوہ کسی اور آپشن پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی بھی طے کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی سے استعفے ، تحریک انصاف نے بڑ ااعلان کردیا