بلاول کی نواز شریف پر تنقید، رانا ثنااللہ بھی میدان میں آ گئے

Jun 05, 2021 | 15:17:PM
بلاول کی نواز شریف پر تنقید، رانا ثنااللہ بھی میدان میں آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو کی نواز شریف پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو جو بھی رعایت ملی ہے، اس میں بلاول بھٹو کا بھی عمل دخل ہے۔
 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے علاج کیلئے باہر جانے کے بلاول بھٹو حامی رہے ہیں۔ بلاول بھٹو جیل میں قید نواز شریف سے ملنے گئے تھے اور پیپلزپارٹی چیئرمین نے پر زور مطالبہ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم کو علاج کے لئے باہر بھیجا جائے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹونے نواز شریف کو رائیونڈ کا وزیراعظم کہتے ہوئے ان کے بیرون ملک جانے کو این آر او قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ملازمین کے لئے بری خبر۔۔تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ