ٹیلی کام بل سے کسی کی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
بل 6 ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا، کمیٹی کو کسی ایک کمپنی کو نوازنے کے شواہد نہیں ملے،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہاکہ ٹیلی کام بل پر مالی بے ضابطگیاں اور دیگر الزامات بے بنیاد ہیں، وزیراعظم سے کہا کہ بل کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی انکوائری کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلی کام بل کا مقصد ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ہے، اتفاق رائے سے قانون سازی کی جا رہی ہے،نجی پراپرٹیز کے حوالے سے کیٹیگریز طے کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کیلئے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر کہاکہ نجی پراپرٹی پر فائبر بچھانے کیلئے مالک کی اجازت لازم ہوگی، ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کا بل 6 ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا ہے، کمیٹی کو کسی ایک کمپنی کو نوازنے کے شواہد نہیں ملے، کمیٹی نے بل میں تمام سقم دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔