امریکہ: ٹیکساس میں طوفان،24 افراد ہلاک

Jul 05, 2025 | 08:39:AM
امریکہ: ٹیکساس میں طوفان،24 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میں تیز بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جس میں 20 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ریاست میں مزید ممکنہ سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق جمع کے روز ریاست میں طوفانی سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ممکنہ نقصان سے بھی عوام کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:شدید بارش، جڑواں شہروں میں رین ایمرجنسی نافذ