امریکی فوج کا انخلا۔۔ طالبان نے شمالی افغانستان میں کنٹرول کا آغاز کردیا

Jul 05, 2021 | 20:09:PM
 امریکی فوج کا انخلا۔۔ طالبان نے شمالی افغانستان میں کنٹرول کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہاہے کہ طالبان نے نیٹو امریکی انخلا کے بعد شمالی افغانستان میں کنٹرول لینے کا آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا کہ اگر فوجی حل کی کوشش کی جائے گی توخانہ جنگی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان میں کوئی فیورٹس نہیں ہیں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ یہی پیغام طالبان کو بھی ہے کہ تمام افغان لیڈرز کو مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کا خوف۔۔1 ہزار سے زائد فوجی تاجکستان میں داخل