کشمیر فتح کرنے کا عزم۔۔شہباز شریف کا مریم کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ

Jul 05, 2021 | 18:28:PM
کشمیر فتح کرنے کا عزم۔۔شہباز شریف کا مریم کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ۔
مسلم لیگ (ن)کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 8 جولائی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کر رہی ہیں، مریم نواز کے ساتھ شہباز شریف بھی کشمیر میں (ن)لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کشمیر کے مختلف حلقہ جات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے، آئندہ دو سے تین روز میں شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔بشریٰ انصاری کا اپنی وائرل ڈانس ویڈیو پر تنقید سے متعلق کرا را جوا ب