چین سے کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوارکیں پاکستان پہنچ گئی

Jul 05, 2021 | 17:54:PM
چین سے کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوارکیں پاکستان پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) چین سے کورنا ویکسین سائنو فارم کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سائنوفارم ویکسین کی مزید 20لاکھ خوارکیں پاکستان پہنچا دی گئیں ہیں،ویکسین کی کھیپ گزشتہ رات پاکستان کو موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چین سے سائنو فارم کی 20لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لائی گئی جسے محکمہ صحت کے حکام نے موصول کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں کی بڑی مشکل حل۔۔ رجسٹری انتقال کے لئے فیس آن لائن جمع ہو گی