روبینہ دلیک کا ناگن سٹائل۔۔ویڈیو دیکھ کر مداح ہوئے دیوانے 

Jul 05, 2021 | 15:45:PM
روبینہ دلیک کا ناگن سٹائل۔۔ویڈیو دیکھ کر مداح ہوئے دیوانے 
کیپشن: بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے ٹی وی ڈراموں میں چھوٹی بہو کے نام سے مشہور روبینہ دلیک  کو اکثر لوگوں نے سوٹ یا ساڑھی میں دیکھا ہے ۔ روبینہ کے ویسٹرن لک کو لوگوں نے بگ باس 14 میں دیکھا ، لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنا بیچ لک شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن بھی لکھا ، جس کو ان کے مداح کافی پسند کررہے ہیں ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’’ اگر میرے پاس ہوتی‘‘، روبینہ کا کیپشن بتا رہا ہے کہ انہیں نیلی آنکھیں پسند ہیں۔ روبینہ کے ویڈیو پر ایک فینس نے کمینٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ناگن والا لک! واؤ۔ وہیں دوسرے یوزر نے لکھا ہے، ناگن لوٹ آئی ۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ روبینہ اپنی گاڑی میں بیٹھی ہیں اور ان کی آنکھیں بند ہیں اور تب اچانک اداکارہ اپنی آنکھ کھولتی ہیں اور ان کی آنکھوں کا رنگ نیلا ہو جاتا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، اگر میرے پاس ہوی، روبینہ کا کیپشن بتا رہا ہے کہ انہیں نیلی آنکھیں پسند ہیں۔
 بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے اپنی شاندار اداکاری ، خوبصورت لکس اور بے مثال فیشن سینس سے اپنے مداحوں کو دیوانہ بنادیا ہے ۔ بگ باس 14 کا خطاب جیتنے کے بعد ان کی شہرت پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے ۔چھوٹی بہو اور شکتی : استتو کے احساس کی ان کے مشہور شوز ہیں ۔ بگ باس جیتنے کے بعد انہوں نے پھر سے شکتی : استتو کے احساس کی شو میں واپسی کی ہے ۔بگ باس 14 کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک اس وقت سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں ۔ حال ہی میں روبینہ دلیک نے اپنی کچھ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔ روبینہ کے مداحوں  کو یہ تصاویر پسند نہیں آئیں اور انہیں ٹرولرز کے غصے کا شکار ہونا پڑا ۔
 یہ بھی پڑھیں:  ’دلیپ صاحب ٹھیک ہیں‘ سائرہ بانو