گوہر خان اور زید دربار کی ہنی مون ٹرپ کی تصاویر وائرل

Jul 05, 2021 | 14:06:PM
گوہر خان اور زید دربار کی ہنی مون ٹرپ کی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ گوہر خان  اور ڈانس ڈائریکڑ زید دربار نے اپنی ہنی مون ٹرپ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں گوہر خان پوری طرح سے زید دربار کے پیار میں ڈوبی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
 بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ گوہر خان نے گزشتہ سال 25 دسمبر کو کوریو گرافر زید دربار سے شادی کی تھی۔ کورونا وبا، کام اور والد کے انتقال کی وجہ سے گوہر خان اپنی ہنی مون ٹرپ پر نہیں جاسکی تھیں۔ اب جب اس جوڑے کو موقع ملا، تو وہ ہنی مون منانے ماسکو جاپہنچے، جہاں سے انہوں نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی ہیں۔ 

جوڑے نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے ہنی مون ٹرپ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ گوہر خان جہاں پیلے رنگ کے ٹاپ اور جینس میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں، وہیں زید دربار بھورے رنگ کی ڈریس میں زبردست لُک دے رہے ہیں۔ 

 ایک تصویر  مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ جوڑے کے مداح کو ان کا رومانٹک انداز کافی پسند آرہا ہے۔گوہر خان نے اس تصویر کو انسٹاگرام پر شئیر کیا تو چار گھنٹوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگوں تصوریر کو لائکس کیا۔تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے،’ماسکو میں پیار‘۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ  مشہور شخصیات بھی ان کی تصاویر پر خوب کمنٹس کر رہے ہیں۔ یہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔  جوڑے کے مداحوں نے انہیں ’غازہ‘ ہیش ٹیگ دیا ہے۔  یہ جوڑا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتا ہے اور اپنے ڈانس ویڈیو مداحوں کے لئے شیئر کرتا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ گوہر خان کو آخری بار ویب سیریز ’تانڈو’ میں دیکھا گیا تھا جو 15 جنوری کو ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں: عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی نزدیکیاں۔۔۔ قیاس آرائیاں عروج پر