سندھ کا  وفاقی حکومت سےافغان مہاجرین کیلئے کیمپس لگانے کا مطالبہ

Jul 05, 2021 | 11:22:AM
سندھ کا  وفاقی حکومت سےافغان مہاجرین کیلئے کیمپس لگانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کا وفاقی حکومت سے افغان مہاجرین کیلئے فاٹا, کے پی اور پنجاب میں کیمپس لگانے کا مطالبہ.

تفصیلات کے مطابق بڑے پیمانےپر افغانیوں کا پاکستان کی طرف ھجرت کا امکان ہے,افغان خانہ جنگی کی وجہ سے نقل مکانی روکنے کے لیےبارڈرسیل کیےجائیں،نقل مکانی ناگزیر ہو تو انہیں افغانستان سے ملحقہ  علاقوں تک محدود رکھا جائے۔افغان پناہ گزین کے لئے فاٹا, پنجاب اور کے پی میں کیمپس لگائے جائیں۔

سندھ خاص طور پر کراچی پر پہلے ہی تیزی سے بڑھتی آبادی کا دباؤ ہےاسی وجہ سے کراچی پہلے ہی امن امان، بجلی، گیس، پانی اور روزگار جیسے مسائل کا شکار ہےسندھ مزید کسی بڑی ہجرت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

 اسماعیل راہو نےوفاق کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ضیاء کے لائے ہوئے افغانی ابھی تک سندھ سے واپس نہیں گئے, وفاق سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سےسندھ حکومت پہلے ہی مالی وسائل کا شکار ہے, صوبائی وزیر کراچی:اب سندھ کسی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:    احتساب عدالت:اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی سمیت پیش