کورونا سے مزید 19 افراد جاں بحق،1347 نئے کیسز رپورٹ

Jul 05, 2021 | 08:49:AM
کورونا سے مزید 19 افراد جاں بحق،1347 نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو

 این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33299  ہوگئی،ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 907,934  ہوگئی،  کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  963,660  ہوچکی ، ملک میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22427  تک ہوچکی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں کورونا سے8 افراد ، پنجاب میں4، خیبرپختونخوا میں4،اسلام آباد میں 1 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے  2 مریض دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سی این جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری