ادا کا رہ ہانیہ عا مر کی نئی پو سٹ پر سو شل میڈیا محاذ جنگ بن گیا

Jul 05, 2021 | 01:18:AM
ادا کا رہ ہانیہ عا مر کی نئی پو سٹ پر سو شل میڈیا محاذ جنگ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی ہے جس کے کمنٹس سیکشن میں پاکستانیوں کی جانب سے ایسی ایسی باتیں سنادی گئیں کہ سو شل میڈیا پر طو فا ن آگیا ہے ۔

ہانیہ عامر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے بیک گراؤنڈ میں انگریزی زبان میں اِن دی موڈ فار لو لکھا ہوا ہے۔

ایک صارف نے ہانیہ عامر کو "قصائی" قرار دیتے ہوئے کہا " کیا فائدہ، پھر کٹ جائے گا کسی کا۔"ایک شخص نے ہانیہ عامر کے لو کے موڈ میں ہونے پر کہا " پھر کسی کا کٹنے جا رہا ہے۔"

علی بلوچ نے اداکارہ کو مہنگی ڈرامہ کوئین قرار دے دیا۔زین بھٹی کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر دراصل کچھ دلوں کے ساتھ کھیلنے کے موڈ میں ہیں۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر طویل عرصے تک ریلیشن شپ میں تھے جو گزشتہ سال ختم ہوگیا تھا۔ گزشتہ دنوں اسی ریلیشن شپ کے حوالے سے اس پرانی جوڑی میں سوشل میڈیا پر ایک "جنگ" بھی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی طلاق کے بعد اداکا رہ حنا خان بھی میدان میں آگئیں۔۔بڑی با ت کہہ ڈالی