کس کس شہر دھند کے ڈیرے، کہاں بادل برسنے کاامکان؟

Jan 05, 2026 | 19:48:PM
کس کس شہر دھند کے ڈیرے، کہاں بادل برسنے کاامکان؟
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودر ہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش / برفباری ہو سکتی ہے۔ادھر پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔تاہم صبح اور رات کے اوقات چند مقامات پر میں دھند کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم صبح/رات کے دوران پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، کرک ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان  ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد / مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان  ہے۔ صبح/رات کے دوران سیالکوٹ، نارووال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ ،لیہ،بھکر،نورپورتھل،ڈی جی خان،راجن پور،شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر،خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان  ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت  لہہ منفی10، اسکردومنفی07، کالام منفی06، استورمنفی04، پاراچنار، گوپس، مالم جبہ اور کوئٹہ میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوپ ٹیسٹ سے انکاری پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی عائد